کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلش کاونٹی لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے وہ انجرڈ آسٹریلوی کرس گرین کی جگہ وٹالٹی بلاسٹ کے باقی میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ لنکا شائر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان جمعہ کو لیسٹرشائر کے خلاف میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔