• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد، شہری 11 موٹر سائیکلوں، موبائل فونز، مویشیوں اور نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،مویشیوں ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں الف خان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 20ہزار روپے ،راڈو گھڑی ،موبائل ،طلائی انگوٹھی ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ فضل ٹاؤن میں راجہ وسیم حسن سے اسلحہ کی نوک پر 10ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھیری حسن آباد میں محمد وراثت علی کاہینڈ بیگ جس میں 35ہزار روپے ،2موبائل ،گھڑ ی ،اے ٹی ایم کارڈزاور شناختی کارڈ تھا چھین لیاگیا،کامران مارکیٹ میں رضوان فیشن ہاؤس کے تالے توڑ کرسامان مالیتی ایک لاکھ 20ہزار روپے ،باہتر موڑ کے قریب غلام شبیر کی دکان کے تالے توڑ کرتانبہ مالیتی 4لاکھ 23ہزار روپے ،موٹربجلی مالیتی 90ہزار روپے اور الیکٹرک چین مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،اڈیالہ روڈ پرتاررول مالیتی 5عدد،موٹر،پائپ نوزل مالیتی ایک لاکھ سات ہزارروپے،گرجا روڈ پر3لیپ ٹاپ ،ایل سی ڈی،پرنٹر، ہارڈڈسک، مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے،جٹال میں بھینس مالیتی 7لاکھ روپے،گرجا گاؤں 5بکریاں ،4بکرے ،بکری کے پانچ بچے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید