• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس صدر مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی فواد حسین بٹ کی زیر صدارت وائس چیئرمین مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی غلام علی خان کے ڈیرہ پر ہوا۔ مہمانِ خصوصی گروپ لیڈر ندیم شیخ تھے۔اجلاس میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے فروغ، امن و اتحاد، اور آئندہ تنظیمی و فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین ضلعی امن کمیٹی حافظ محمد اقبال رضوی، چیئرمین مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی فرحان شیخ، جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ، سینئر نائب صدر عاصم اللہ قریشی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عزیر سہیل، نائب صدور اظہر علی قادری اور دیگر نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید