ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، ساتھی ڈاکو کو قتل کرنے والے نامعلوم ملزم سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق ممتاز آباد پولیس نے دوران ڈکیتی اپنے ہی ساتھی کو گولی مارکر قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے ناجائز طریقے سے زرعی رقبہ کو آبپاشی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،گلگشت پولیس نے خاتون کو منافع کا لالچ دیکر لاکھوں کی رقم ہڑپ کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے کم عمر بچیوں سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں3نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے جب کہ شاہ شمس پولیس نے شہری کے اے ٹی ایم کارڈسے رقم نکالنے کے الزام میں نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔