• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غم حسینؓ کسی مسلک کا غم نہیں پوریامت کا غم ہے،مخدوم راجن بخش گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم راجن بخش گیلانی نے یوم عاشور کے موقع پر کہا ہے کہ غم حسینؓ شیعہ سنی سمیت کسی مسلک کا غم نہیں بلکہ پوری امت کا غم ہے، امام حسین ؓ نے کربلا میں اپنے خانوادے کے ہمراہ سر کٹوا کر اسلام کا نام رہتی دنیا تک بلند کر دیا ،انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا قربانی، حق، سچائی اور صبرپر قائم رہنے کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین ؓ ظالم وجابر اور وقت کےیزید کے خلاف ڈٹ گئے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے رہتی دنیا تک امر ہوگئے۔
ملتان سے مزید