ملتان (سٹاف رپورٹر)انگلش پروفیشنسی ٹریننگ سے غیر حاضری پر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردئے گئے ،تفصیل کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ انگلش پروفیشنسی لینگویج ٹریننگ میں عدم شرکت کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) ملتان نے متعدد اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اساتذہ کو انگلش پروفیشنسی لینگویج ٹریننگ میں شرکت کے لیے باقاعدہ اطلاع دی گئی تھی، تاہم 24 جون 2026 کو منعقدہ تربیتی سیشن میں بعض اساتذہ کی غیر حاضری سامنے آئی۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل سرکاری احکامات اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے منافی تصور کیا جا رہا ہے۔