• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبیہہ ذوالجناح کی نگہداشت اور طبی سہولتوں کیلئے ویٹرنری ڈاکٹرز اور موبائل کلینکس تعینات

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک ملتان ڈویژن میں محرم الحرام کے حوالے سے شبیہہ ذوالجناح کی نگہداشت اور طبی سہولیات کیلئے ویٹرنری ڈاکٹرز اور موبائل کلینکس تعینات 9اور 10محرم کے مرکزی جلوسوں میں24گھنٹے تین شفٹوں پر مشتمل ویٹرنری عملہ خدمات سرانجام دے رہا ہے ،کنٹرول روم اور خصوصی ڈیسک بھی قائم‘ ملتان ڈویژن میں ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ویٹرنری پلان کے ذریعے مختلف مقامات پر ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ تین شفٹوں میں تعینات کام کر رہا ہے ،یہ تعیناتیاں سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی ہیں جو 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلسوں کے دوران نافذ العمل رہیں گی۔
ملتان سے مزید