ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں یوم عاشور پر عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ،نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، ہسپتالوں میں عزاداروں کے لئے اضافی بیڈز مختص کر دئیے گئے ہیں ، جبکہ خون کی بوتلیں ،ادویات کا سٹاک سمیت دیگر اہم اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے ، اسی طرح جلوسوں کے روٹس پر طبی کیمپس لگائے جائیں گے جہاں ایمبولینسز بھی موجود رہیں گی۔