• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسویں محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں چاول ،گھی‘ چنا اور مصالحہ جات کی خریداری میں اضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)دسویں محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں چاول ،گھی، چنا،مصالحہ جات،چینی کی خریداری میں تیزی آ گئی ہے۔دسویں محرم الحرام کےموقعہ پر نیاز کی تقسیم کا سلسلہ تیز ہو جاتا ہے،شہریوں کی جانب سے 10ویںمحرم الحرام کی آمد قریب آتے ہی چکن، بڑا گوشت، سوجی، میدہ، چاول، گھی‘ چنا، مصالحہ جات، چینی‘ پیاز، ادرک، لہسن،ٹماٹر وغیرہ کی خریداری میں تیزی آ گئی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ10ویں محرم الحرام کے قریب آتےہی دکاندار اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ بھی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے مہنگی اشیاء خرید کرنا پڑتی ہیں۔شہریوں نے ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
ملتان سے مزید