ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے دبئی جانے والے شخص کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا، سرکل آفس منتقل، تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-340 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی کیلئے شیڈول تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت جمشید علی کے نام سے ہوئی، اسے کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا اور سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد ایف آئی اے نے تفتیش شروع کردی۔