• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ عزاداری کونسل کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین حسینی امن ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ حیدری کمیٹی النگ دولت گیٹ ملتان سے اتحاد بین المسلمین حسینی امن ریلی نکالی گئی،ریلی کے موقع پر شرکا نے شیعہ سنی بھائی بھائی، ہم سب ایک ہیں، حق کا سیدھا راستہ کربلا کربلا کے نعرے لگائے، ریلی میں رکن قومی اسمبلی مخدومزادہ زین قریشی، ایم پی اے محمد ندیم قریشی، تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی سیکرٹریجنرل سید طالب حسین پرواز، سبطین رضا لودھی، سید عظمت سلطان بخاری اور علامہ طاہر عباس العصری سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوۂ حسینی پر عمل کر کے ہی ہم اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید