• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاح بزم مہدی کے زیر اہتمام چوک دولت گیٹ پر قدیمی علم کی تنصیب

ملتان (سٹاف رپورٹر) اصلاح بزم مہدی کے زیر اہتمام عاشورہ کی مناسبت سے چوک دولت گیٹ ملتان میں قدیمی علم گزشتہ روز تنصیب کیا گیا اور علم کشائی کی گئی جس میں عمران اعجاز سومرو، کامران اعجاز سومرو، مخدومزادہ زین حسین قریشی، مخدوم سید محمد شاہ شمسی آف شاہ شمس، ایم پی اے ندیم قریشی،غضنفر مہدی، ریحان عباس کھوکھر، نفیس احمد انصاری، سبطین لودھیاور عابد علی شیخ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، علم گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ملتان دولت گیٹ سے برآمد ہوکر چوک دولت گیٹ پر نصب کیا گیا، علم کی تنصیب کے بعدمخدوم آف شاہ شمس نے ملک میں پر امن یوم عاشور اور ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی اور دعا کے بعد علم کشائی کی گئی اور علم کوعوام کی زیارت کیلئے کھول دیا گیا۔
ملتان سے مزید