ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بھرکےسکولوں کے پرائمری نصاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل کرنیکا فیصلہ، طلبا جدید ٹیکنالوجی سے ابتدائی سطح پر آشنا ہونگے، تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک اہم اور انقلابی تعلیمی اصلاحات کے تحت پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے، یہ اقدام ملکی تعلیمی تاریخ میں پہلی بار کیا جا رہا ہے جس کا مقصد طلبا کو جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق آئندہ تعلیمی سیشن 2027-28 سے جماعت اول تا پنجم کے نصاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بطور لازمی مضمون شامل کیا جائے گا۔