• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، 27 مجرمان اشتہاریوں سمیت 44جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 27 مجرمان اشتہاریوں سمیت 44جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، اسلام آباد پولیس کے مختلف تھانوں کی ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 17ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے1,615 گرام ہیروئن،535گرام آئس،43بوتلیں شراب،ایک کلاشنکوف ،ایک گن اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید