راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پٹواری کی جگہ منشی کوپکڑ لیا،گزشتہ روز محکمہ مال کے پٹواری کورشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا،محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری فرحت محمود کو شہری سے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ،جب کہ واقفان حال کاکہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں موجود بعض کالی بھیڑیں مبینہ طور پر اپنے ہی افسروں کو ماموں بنا رہی ہیں ،چھاپے میں پٹواری فرحت کی جگہ اس کے منشی اویس کی گرفتاری ڈالی گئی۔