• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے عید الاضحی پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی لگادی جبکہ راولپنڈی میں اب تک ضلعی انتظامیہ کو101درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں64 مدارس،13مختلف ٹرسٹ ،24چمڑے کا کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں ،آخری تاریخ17مئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔راولپنڈی میں عید الاضحی کے موقع پربغیر اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگادی ۔عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے این او سی لازمی قرار دیدیا گیا ۔این او سی کیلئے درخواستیں ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں جمع کروائی جائیں گی ۔

اہم خبریں سے مزید