• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں پریس روم خالی کرانے کی مزاحمت کی جائے گی، پریس ایسوسی ایشن

اسلام آباد(رپورٹ:رانا مسعود حسین) پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ (پاس)کی جنرل باڈی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، ہارون الرشید ایڈوکیٹ کی جانب سےسپریم کورٹ میں واقع عدالتی رپورٹروں کے آفس’’ پریس روم‘‘ کو خالی کرنے کے نوٹس کے اجراء کو آزادی اظہارِ رائے پر حملہ،غیر قانونی،غیر اخلاقی اور میڈیا نمائندگان کی سپریم کورٹ تک رسائی کو محدود کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاہے، جنرل باڈی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تمام سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ پریس روم خالی کرانے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی،بدھ کے روز ʼʼ پریس رومʼʼ میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہارون الرشید ایڈوکیٹ کی جانب سے 12 مئی کو جاری کیے گئے اس نوٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں صحافیوں کو سات روز کے اندر اندر پریس روم خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید