اسلام آباد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جمعہ پندرہ مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف اسلام آباد میں عظیم الشان احتجاج ہو گا ، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کر یں گے ،حکمرانوں نے بجلی کے بلوں پر مختلف اقسام کے ٹیکس لگا کرغر یبوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے، انھوں نے کہا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ کی اور پٹرولیم لیوی کو مکمل طور پر ختم نہ کیا تو جماعت اسلامی کیامیر جماعت اسلامی کی ہدایات پر ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کا آپشن کر ے گی۔