کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تاجر رہنماؤں نے کہا ہےکہ محرم الحرام کے دوران امن، اتحاد، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیاجائے گا یہ بات مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی ، میر یٰسین مینگل ، محمد جان آغا درویش ، ظفر کاکڑ ، سعداللہ اچکزئی ، حاجی ہاشم کاکڑ، مولانا قاری عبدالحفیظ، مفتی محمد احمد، ڈاکڑ عطاالرحمن ، محمد اسلم رند، حاجی شن گل، پیر محمد اسماعیل، ایس پی سٹی اصف غفور، عاشق حسین شاہ، رضا محمد حسین، حاجی شاہ محمد، حاجی صالح نوروزی، حاجی طالب کاکڑ، رضا وکیل، مفتی احسان اللہ شاہ، سید شاہ اسحٰق و دیگر نےمرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے زیراہتمام پیغام امن و اخوت تاجر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ محرم الحرام امن ، صبر ، برداشت ، قربانی ، اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہےتاجر برادری ،انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کریں گے کانفرنس کے اختتام پر صدر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔