کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی عبدالباسط ،ڈی جی پی ڈبلیو ڈی غلام مصطفیٰ،یو این ایف پی اے کی پروانشل کوارڈینیٹر سعدیہ عطاء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنے کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ سے متعلق تمام سامان ڈسٹرکٹ میں پہنچادیا گیا ہے افسران اورسٹاف کی بھرتی ہوچکی ہے میل اور فی میل اسٹاف کو موبائل ایپ میں ای سی آر الیکٹرانک کلائنٹ ریکارڈ کی ٹریننگ دی گئی ہے اسکے ساتھ ہی 9ماسٹر ٹرینرز کو بھی تیار کیا گیا ہے جو آنے والے دنوں میں اسٹاف کو مزید ٹریننگ دیں گےبڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ پاپولیش،محکمہ صحت اوردیگراسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے کام ہو رہا ہے جہاں یو این ایف پی اے کی ضرورت ہوگی ہم تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔