• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے حکم پر میرج گرانٹ کی ادائیگی

کوئٹہ(پ ر)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد حسین کو میرج گرانٹ کی مد میں 50 ہزار کا چیک دلوا دیا گیا۔درخواست گزار محمد حسین نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے کو میرج گرانٹ کی ادائیگی کے لیے درخواست دی۔لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میںمتعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔جس پر ادارے نےبروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو میرج گرانٹ کا چیک فوری طور پر ادا کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو میرج گرانٹ کی مد میں 50 ہزار کا چیک جاری کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید