کوئٹہ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے یوم عاشور کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا انسانیت، حق، عدل، صبر اور قربانی کا ایسا عظیم درس ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے دین کی سربلندی، حق کی فتح اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کی جو مثال قائم کی وہ تاریخ انسانیت کا روشن باب ہے۔یوم عاشورہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ظلم اور ناانصافی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا چاہئے بلکہ حق اور انصاف کے لئے ہر قربانی دینے کا حوصلہ رکھنا چاہئے۔