کوئٹہ( پ ر) مہتمم مدرسۃالبنات بلوچستان و ممبر روئیت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام میں خواتین پر ہر قسم کے تشدد کی ممانعت کی گئی ہے اسلام نے خواتین کو حقوق کے ساتھ ساتھ بلند مقام بھی عطاء کیا ہے انہوں نے کہا کہ قبل از اسلام عورت کو معاشرہ کا ایک انتہائی پسماندہ اور محکوم طبقہ سمجھا جاتا تھااسے معاشرے میں کوئی اعلیٰ مقام حاصل نہیں تھا لیکن اسلام نے اپنی آمد کے ساتھ عورت کو معاشرہ میں نہ صرف جینے کا حق دیا بلکہ اسے اس کا جائز مقام دلوایا اور مردوں پر عورتوں کے متعدد حقوق عائد کئے چنانچہ اسلام نے ماں کے روپ میں عورت کا درجہ اس طور پر بلند کیا کہ ماں کے قدموں تلے جنت قرار دی اس کے ساتھ ساتھ باپ کے مقابلے میں ماں کا درجہ مزید بلند کیا ماں کے حقوق کے حوالہ سے عورت کا درجہ کئی گنابڑھ گیااسی طرح اسلام نے عورت کو بیوی کا درجہ دے کر اس قدر اس کی شان بڑھائی کہ اللہ تعالی اپنی کتاب مبین میں عورتوں کے حقوق مردوں کے ساتھ ذکر فرمائے جبکہ اللہ کے رسول نے عورتوں کے ساتھ متعدد موقعوں پر اپنے برتاو کی تلقین کی ہےپیغمبر اسلام نے عورت کو ماں بہن بیوی اور بیٹی کے روپ میں اعلیٰ مقام دیا۔