• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین بس سروس بند نہیں ہوئی، سیکرٹری آر ٹی اے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن نعمت اللہ ترین نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 25 اور 26 جون کو گرین بس سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔سیکرٹری آر ٹی اے نے اپنے جاری کردہ سرکلر میں واضح کیا ہے کہ گرین بس سروس اپنے مقررہ روٹس پر معمول کے مطابق چلتی رہے گی اور شہری بلا جھجک اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھرا جائے اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید