• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی لندن: بنگلا دیشی خواتین سے زیادتی کے جرم میں بھارتی نژاد امام کو عمر قید

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) مشرقی لندن:بنگلا دیشی خواتین سے زیادتی کے جرم میں بھارتی نژاد امام کو عمر قید۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی نژاد مسجد کے امام کو، جس نے خواتین اور 12 سال تک کی کم عمر لڑکیوں کو اپنی مافوق الفطرت طاقتوں (جنوں) کے قبضے میں ہونے کا جھانسہ دے کر زیادتی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ انہیں کم از کم 20 سال قید کاٹنا ہوگی۔ اسنیئرز بروک کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ بھارتی شہری عبدالحلیم خان نے ایک معتبر مذہبی رہنما کے طور پر اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 2005 سے 2014 کے درمیان مسلم کمیونٹی کی سات خواتین اور لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اہم خبریں سے مزید