کراچی(افضل ندیم ڈوگر )وزیراعلی سندھ کے ہیلی کاپٹر کیلئے اسپیشل گریڈ میں3افسران کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 2پائلٹس اور ایک اسسٹنٹ ڈپٹی چیف انجینئر کی بھرتی کیلئے مطلوبہ تجربات کے حامل امیدواروں سے درخواستیں 15 روز میں طلب کی گئی ہیں۔ امیدواروں کا پی سی سی اے لائسنس ہولڈر، امتحان پاس ہونا لازمی ہے۔ امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 57 سال لازم ہے۔