• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 43/44 ویں بیچ کے پروگرام مکمل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 43/44 ویں بیچ نے اپنا پروگرام مکمل کرلیا، آئی جی پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کاسلسلہ جاری ہے ،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کو پولیس سٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اور عدالتی کارروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی، طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اور لیگل برانچ کا بھی دورہ کروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں، انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کوپولیس آگاہی مہم میں شامل کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید