راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے 2موٹرسائیکل سوار وں کو کچلنے والے شخص کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچلنے والے شخص کوگرفتار کر لیا،کار کی ٹکر سے دونوں شہری جاں بحق ہو گئے تھے ،کار ڈرائیورموقعہ سے فرار ہو گیا تھا، نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔