کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو فائدہ،خلیجی ممالک کی برآمدات میں کمی، آمدن میں ملا جلا رجحان رہا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کیساتھ جنگ کے بعد پیدا ہونے والے تیل کے شدید بحران نے دنیا کی توانائی منڈی کو غیر معمولی طور پر متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی پیداوار اور ترسیل میں بڑی کمی آئی ہے اور عالمی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، تاہم اس صورتحال سے تمام ممالک یکساں طور پر متاثر نہیں ہوئے بلکہ کچھ ممالک خاص طور پر امریکا، ناروے اور برازیل جیسے بڑے تیل برآمد کنندگان کو نمایاں فائدہ ہوا ہے کیونکہ انہوں نے روایتی طور پر خلیجی خطے سے باہر اپنی برآمدات بڑھا کر اضافی آمدن حاصل کی ہے، جبکہ خلیج فارس کے اندر واقع ممالک جیسے ایران، عراق، عمان اور دیگر کو برآمدات میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔