کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر دیا، سریش سوامی نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ اور کویت کے وزٹ ویزے پر سفر کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے کویت جانے والے ایک سرکاری ملازم کو مشکوک اور مبینہ جعلی این او سی پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔مسافر کی شناخت سریش سوامی کے نام سے ہوئی جو پاکستانی پاسپورٹ اور کویت کے وزٹ ویزے پر سفر کر رہا تھا۔ دوران امیگریشن جانچ اس نے خود کو ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (MAG) پاکستان میں تعینات جونیئر آڈیٹر ظاہر کیا اور بیرون ملک سفر کے لیے اپنے ادارے کا این او سی پیش کیا۔