• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پراسرارطور پر جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ قبل گھر سے بھاگ کرشادی کی تھی،اسےشدید زخمی حالت میں میکے لایا گیا ، لاش گھر سےملی، ورثا نے شوہر پر تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیف المری گوٹھ کے ایک گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 18 سالہ مصباح کے نام سے کی گئی ہے،لڑکی نے گھر سے بھاگ کرعلاقے کے ایک لڑکےسےپسند کی شادی کی تھی ،والدہ کے مطابق ان کی بیٹی نےچارماہ قبل گھر سے بھاگ کرشہریار نامی لڑکےسے شادی کر لی تھی۔
اہم خبریں سے مزید