اسلام آباد(تنویر ہاشمی)آئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ پروگرام کی چئیرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہےکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب خاندانوں کی عزت نفس اور معاشی خودمختاری کا ضامن ہے اس کےخلاف منفیپروپیگنڈہ قابل مذمت ہے جولائی سے بی آئی ایس پی کی تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی۔