لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں ڈیفیمیشن ٹربیونل لاہور میں پیش ہوئیں۔ کیس کی سماعت ڈیفیمیشن ٹربیونل لاہور کے جج امان اللہ کھوکھر نے کی۔