• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے تینوں بڑے ایئرپورٹس پر کار چیئر لفٹ، کیبل کار، زپ لائن نصب کی جائے گی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے تینوں بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی تفریح اور سہولت کیلئے ٹرمینل بلڈنگ سے کار پارکنگ تک چیئر لفٹ، کیبل کار اور زپ لائن نصب کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کا مقصد مسافروں کو تفریح سے بھرپور ایک منفرد اور جدید سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت جناح کراچی، علامہ اقبال لاہور، اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت سے کار پارکنگ کے طویل فاصلے کو باآسانی طے کرنے کیلئے مسافر زپ لائن، کیبل کار اور چیئر لفٹ استعمال کر سکیں کی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید