پشاور(این این آئی)نشترہال پشاور میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام تین روزہ ہنر میلہ آج بروز اتوار کی رات اختتام پذیر ہوگا۔ میلہ میں صوبہ بھر سے آئے ہنرمندوں کے سٹالز پر نہ صرف فیمیلز کا رش بڑھا بلکہ ساتھ ہی ان کی خریداری بھی ہوئی۔میلہ میں سید رحمان شیو، خالدہ یاسمین ، ظفر خان ظفر سمیت مختلف فنکاروں نے مزاحیہ خاکے پیش کرکے فیمیلز کو خوب محظوظ کیا ۔ ہنر میلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں اظہار یکجہتی پر مبنی ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔ ہنرمیلے میں شریک ہنرمندوں میںتمغہ امتیاز لینے والے منفردویکس پینٹنگ کے ہنرمندریاض احمد، ہزارہ پھلکاری، ہینڈی کرافٹ، چارسدہ چپل، ہزارہ ہینڈی کرافٹ، محکمہ جیل خانہ جات کاسٹال، خواتین ہنر مندوں کے مختلف سٹالز ،ان کے علاوہ کھانے پینے کے سٹالز جن میں چپلی کباب، بنوں پینڈا، چارسدہ چاول، گنے اور گڑ کا شربت، آئس کریم، دہی بھلے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔