• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نویں جماعت کے طالب علم کو چھری گھونپ کرشدید زخمی کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )ٹیپوروڈ پر نویں جماعت کے طالب علم کو چھری گھونپ کرشدید زخمی کردیاگیا،تھانہ وارث خان کو رفاقت علی نے بتایاکہ علی عرف حمزہ بعمر 17سال جوکہ نویں جماعت کا طالب علم ہے جوکہ لیاقت باغ کے سوئمنگ پول میں نہانے کے بعدواپس گھر آرہاتھا وہ جب نور فورسزاکیڈمی کے قریب پہنچا تووہاں ساحل نامی لڑکا ہمراہ 3نامعلوم ا افراد کھڑا تھا نے میرے بیٹے سے گالم گلوچ شروع کردی اور نامعلوم افراد نے اسے بازؤں سے پکڑا اور ساحل نے اپنے ڈب سے چھری نکال کرمیرے بیٹے علی کے پیٹ میں ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید