ٹورنٹو، کینیڈا (شکیل یامین کانگا) فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کا پہلا سیمی فائنل منگل کو دو سابق عالمی چیمپئنز فرانس اور اسپین کے درمیان ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مبصرین اسے ایمباپے کی سربراہی میں خطرناک فرنچ اسٹرائیک فورس اور اسپین کے مضبوط دفاع کے درمیان زور کی ٹکر کہہ رہے ہیں۔ اسپین نے صرف ایک گول کھایا ہے جبکہ 11 گول کئے ہیں۔کامیابی کیلئے فرانس کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی فرانسیسی کپتان کلیان ایمباپے کو ٹیموں میں بڑا فرق سمجھا جارہا ہے۔ ایکسپرٹس کا خیال ہے کہ انہیں روکنا ہسپانوی دفاع کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ورلڈ کپ میں صرف ایک بار 27 جون 2006 کو جرمنی میں مدمقابل ہوئی تھیں جہاں فرانس 1-3 سے کامیاب رہا تھا۔ کچھ کا ماننا ہے کہ اسپین کا ریکارڈ اور فارم بہت مضبوط ہے اور ان کے ستاروں کے مطابق وہ فائنل تک کا سفر طے کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب فرانس کے اسٹار کھلاڑی ایمباپے کا زائچہ (خاص طور پر ان کا مریخ کا دور) انتہائی عروج پر ہے جس کی وجہ سے بہت سے ماہرین فرانس کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مقابلہ 50-50 قرار دیا جا رہا ہے۔ گروپ اسٹیج میں فرانس نے سینیگال ، ناروے کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ راؤنڈ آف 32میں سویڈن ، راؤنڈ آف 16میں پیراگوئے اور کوارٹر فائنل مراکش کو شکست دی تھی ۔ گروپ اسٹیج میں اسپین کا پہلا میچ کیپ ورڈے کے ساتھ 0-0 ڈرارہا پھر سعودی عرب اور یوروگوئے کو شکست دی ۔راؤنڈ آف 32میں آسٹریا ،راؤنڈ آف 16میں روایتی حریف پرتگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں اسپین نے بیلجیئم کو سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے ہرا کر ٹاپ 4 میں جگہ بنائی۔