کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویمن جونیئر اے ایچ ایف کپ ہاکی میں پہلے میچ میں ہانگ چانگ چائنا نے پاکستان انڈر 18ٹیم کو دو ۔ ایک سےشکست دے دی۔ پاکستان کا واحد گول شارقہ نے کیا۔ ہانگ کانگ چائنا کے دونوں گول پنالٹی کارنر پر اسکور ہوئے۔ پاکستان ٹیم اگلا میچ منگل کو قازقستان کے خلاف کھیلے گی ۔