• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی پلیئرز کی کارکردگی، رفتار، فٹنس جانچنے کا جدید نظام متعارف

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کیمپ میں جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم آزمانا شروع کردیا۔جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم میں کھلاڑی ایک نہایت ہلکا آلہ پہنتا ہے۔ جو سیٹلائٹ اور دیگر سینسرز کی مدد سے دورانِ کھیل کھلاڑی کی ہر نقل و حرکت، رفتار، دوڑنے کے فاصلے، سمت، جسمانی دباؤ اور دیگر اہم معلومات ریکارڈ کرتا رہتا ہے۔صدر ہاکی فیڈریشن محی الدین احمد وانی کے مطابق اس نظام کے بعد ٹیم کی تربیت اور کارکردگی کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیا جا سکے گا۔ کھلاڑی کے طے کیے گئے فاصلے، رفتار، جسمانی بوجھ، میدان میں پوزیشن، توانائی کے استعمال اور بحالی کے عمل سے متعلق درست معلومات حاصل ہوں گی۔ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر کوچنگ عملہ ہر کھلاڑی کے لیے الگ تربیتی منصوبہ تیار کر سکے گا، جس سے غیر ضروری جسمانی دباؤ کم ہوگا، انجری کے خطرات میں کمی آئے گی اور میچوں کے دوران حکمت عملی مزید مؤثر انداز میں ترتیب دی جا سکے گی۔

اسپورٹس سے مزید