کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکٹر اورقومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز کو نظم و ضبط اور تسلسل اپنانے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ کوچز، مینٹورز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں۔ نوجوان کرکٹرز کو ذمہ داری دیں مگر ان کا کھیلنے کا جذبہ متاثر نہ کریں۔ صرف ٹیلنٹ نہیں، ڈسپلن اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی ضمانت ہے، پی سی بی ڈیجیٹل کو انٹر ویو میں مصباح الحق نے کہا کہ کامیاب کھلاڑی روزانہ محنت، فٹنس، پریکٹس اور متوازن غذا پر سمجھوتہ نہیں کرتا، چار روزہ کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک اور ذہنی مضبوطی نکھارتی ہے ۔