• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل سپر لیگ: مائیکل بریسویل لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ میں نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے ۔ٹیم میں پرویز حسین، شایان جہانگیر، ڈیلانو پوٹگیر ، عبداللہ شفیق،اسامہ میر ،شامل حسین ، محمد نعیم ، عمران رندھاوا ، مہران ممتاز ،فرحان یوسف ، شہاب خان ، محمد باسط ،علی شبیر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔لاہور قلندرز نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس میں عاطف رانا نےکہا کہ شان ٹیٹ کو لاہور قلندرز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔لاہور قلندرز کا اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید