کراچی(اسٹاف رپورٹر)اولمپین ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز سے قبل بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے منگل کوسوئٹزرلینڈ روانہ ہورہے ہیں۔ارشدندیم نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے اچھی تیاری ہو گئی ہے، کامن ویلتھ گیمز جیسے بڑے ایونٹ سے قبل سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ لوں گا۔