ٹورنٹو، کینیڈا (نمائندہ خصوصی )ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک صرف اٹلی اور برازیل ہی اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کر سکے ہیں۔ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور اس کے ساتھیوں کی خواہش ہے کہ اس ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرکے چیمپئن ہونے کا اعزاز برقرار رکھیں گے۔ سابق چیمپئن انگلینڈ بھی ورلڈ کپ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ انگلینڈ نے1966 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ سابق چیمپئن فرانس نے 1998اور 2018میں عالمی چیمپئن بن چکا ہے۔ 2022میں قطر میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسے ارجنٹائن نے ہرایا تھا۔ چوتھی ٹیم اسپین 2010 ورلڈ چیمپئن بنی تھی۔