کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ میچ کی کپتانی سنبھالنے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کی صبح اسلام آباد سےویسٹ انڈیز روانہ ہورہی ہے۔ جہاں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ہفتے کو دوروزہ میچ کھیلنے کے بعد اتوار کو پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا۔ پی سی بی نے سابق انٹر نیشنل منصور امجد کو عبدالسعد کی جگہ پاکستان ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ ابتدا میں پی سی بی نے شین میکڈرمٹ کا تقرر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کیا تھا لیکن انہوں نے آسٹریلیا پہنچ کر اپنا استعفی بھیج دیا حالانکہ ان کا سامان اب بھی لاہور میں موجود ہے۔ ٹیم انتظامیہ میں منصور امجد کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سرفراز احمد ہیڈ کوچ، اسد شفیق بیٹنگ اور عمر گل بولنگ کوچ ہیں۔ شان مسعود تین سال کپتانی کرنے کے بعد کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ جارہے ہیں۔