کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان گالفر عمر خالد نے پروفیشنلز کو پیچھے چھوڑ کر سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ وہ ٹائٹل شپ جیتنے والے پہلے امیچرکھلاڑی بن گئے۔ 54ہولز پر ہونیوالی چیمپئن شپ میں عمر خالد 7انڈر پار کے ساتھ سب سے آگے رہے۔ منہاج مقصود پروفیشنلز میں پانچ انڈر پار کے ساتھ پہلے اور مطلوب احمد چار انڈر پار کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔