کوئٹہ(جنگ نیوز)بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی،تفصیلات کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے دہشت گردی کے سنگین خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور چار سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوگئی ہیں اور اگلے 30 دن تک برقرار رہیں گی، عوامی مقامات پر چہرے کوماسک، مفلر یا کسی بھی ذریعے سے ڈھانپنے پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے تاکہ سیکیورٹی اداروں کو شناخت کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔