• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان شاعر، ادیب فرزند علی ہاشمی کی کتاب چہرے اور چراغ شائع ہوگئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )نوجوان شاعر، ادیب، محقق اور کالم نگار فرزند علی ہاشمی کے ادبی کالموں کی کتاب "چہرے اور چراغ" دبستانِ پوٹھوہار کے زیرِ اہتمام شائع ہو گئی ہے۔ یہ ان کی مجموعی طور پر آٹھویں کتاب ہے، جسے دنیائے ادب میں بے حد سراہا گیا ہے۔ اس کتاب میں مختلف ادبی کالموں کو مجتمع کیا گیا ہے۔"چہرے اور چراغ " کی اشاعت کومعروف ادیب و نقاد جلیل عالی ، ڈاکٹر راشد حمید ، جاوید صدیق ، منیر فیاض اور دیگر مشاہیر ادب نے نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید