راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)قتل ،دہشت گردی اور منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزم خالد عرف کہو کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھ کلو گرام چرس اور رائفل برآمد ہوئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکنے میں بھی ملوث رہا، اس کے بھائی اور ایک بھتیجا اس وقت جیل میں ہیں ،ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔