اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)آئیسکو انتظامیہ کی جانب سے معزز صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے18مئی2026(بروزسوموار) صبح09:30 بجے تا دن11:30بجے تک آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوںکا انعقاد کریں گے۔ فیس بک ای کچہریاں ایک جدید اور موثرفورم ہیں جن کے ذریعے معزز صارفین اپنی شکایات براہِ راست آئیسکو افسران تک پہنچا سکتے ہیں اور فوری رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔