کراچی (اسٹاف رپورٹر) 33 ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ20 سے24 مئی تک چین کے شہر پانزیہوا میں ہوگی۔ پاکستانی دستے میں ڈائریکٹر اکیڈمیز گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) عرفان اصغر ، ہیڈ کوچ فہیم گل ، عبداللہ نواز (انڈر 19)، نعمان خان (انڈر 17)، احمد ریان خلیل (انڈر 15)، سہیل عدنان (انڈر 15)، مصطفیٰ خان (انڈر 13) جبکہ گرلز میں سحرش علی (انڈر 15)، ماہنور علی (انڈر 15) میں شامل ہیں۔